ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز نے 2016-17کے لئے ای پی ایف پر 8.65 فیصد سود کی منظوری دے دی

مرکز نے 2016-17کے لئے ای پی ایف پر 8.65 فیصد سود کی منظوری دے دی

Sat, 29 Apr 2017 11:45:41    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکومت نے2016-17 کے لئے ملازمین مستقبل فنڈ(ای پی ایف) پر 8.65 فیصد شرح سود کی منظوری دے دی ہے۔ملازمین مستقبل فنڈ تنظیم(ای پی ایف او) کے ممبران کے اکاؤنٹ میں یہ سود ڈالا جائے گا۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ای پی ایف او نے اپنے فیلڈمحکمہ جات سے مستحقین کے اکاؤنٹس میں 8.65 فیصد سود ڈالنے کو کہا ہے۔ لیبر کی وزارت نے ای پی ایف او کو اس بارے میں مطلع کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس سود کی شرح کی منظوری دے دی ہے۔اس سے پہلے اسی مہینے وزیر محنت بڈارو دتاتریہ نے کہا تھا کہ وزارت خزانہ نے2016-17 کے لئے ای پی ایف ڈپازٹس پر 8.65 فیصد سود کو منظور کر لیا ہے۔رسمی علاقے کے ملازمین میں یہ خدشہ تھا کہ انہیں ای پی ایف او ٹرسٹی کی طرف سے گزشتہ سال دسمبر میں منظور 8.65 فیصد سے کم سود ملے گا۔دتاتریہ نے کہا کہ وزارت خزانہ نے 8.65 فیصد سود کو منظور کر لیا ہے، ابھی اس کی اطلاع آ گئی ہے، رسمی بات چیت مکمل ہو چکی ہے، ہم جلد اس پر نوٹیفکیشن جاری کر کے یہ سود چار کروڑ سے زیادہ مستحقین کے اکاؤنٹ میں ڈالیں گے۔


Share: